حیدرآباد/11 جولائی، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار نے ایمبولینس ڈرائیورس کی جانب سے ایمرجنسی سائرن کے بیجا استعمال کے خلاف انتباہ دیا ہے۔ ڈی جی پی نے ایک پولیس کانسٹبل کی ویڈیو گرافی جس میں ایمبولینس ڈرائیور ایمرجنسی سائرن کا بیجا استعمال کرکے محض چائے نوشی کیلئے چائے کی دکان پر پہنچا۔ ایمرجنسی سائرن سننے کے بعد کانسٹبل نے ٹریفک کو باقاعدہ بناکر ایمبولینس کیلئے راہ ہموار کی لیکن جب کانسٹبل نے ایمبولینس کو چائے کی دکان پر رُکتے دیکھا تو ڈرائیور سے سوال کیا۔ یہ ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کئے جانے پر ڈی جی پی نے ایمبولینس ڈرئیورس کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایمرجنسی سائرن کا غلط استعمال نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ب