ایمبولنس نہیں ملنے سے گرام پنچایت کے رکن اور اس کے بچے کی موت

   

پال گھر : مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں ایمبولنس نہیں ملنے کی وجہ سے سوریہ محل گرام پنچایت کی ایک رکن اور ان کے نومولود بچے کی موت ہوگئی۔پسماندہ ذات سے تعلق رکھنے والی خاتون منیشا دھورے (25) کھوڈالا کے املے گاؤں کی رہنے والی ہے ۔ سات مہینے کی حاملہ منیشا کو 17 نومبر کو درد زہ شروع ہونے کے بعد ایمبولنس کو بلانے کے لئے فون کیا گیا۔ دو گھنٹے کے انتظار کے بعد بھی ایمبولنس جائے واقع پر نہیں پہنچا جس کے بعد منیشا کو کھوڈالا پی ایچ سی لے کر گئے ۔ منیشا کی حالت بگڑنے پر انہیں ناسک سول اسپتال میں بھیجا گیا۔ 18 نومبر کی رات منیشا کے نومولود بچے کی موت ہوگئی۔