ایمبولینس نہ ملنے پر بیمار خاتون فوت ،ٹھیلہ بنڈی میں دواخانہ پہونچایا گیا

   

مین پوری ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )اترپردیش کے علاقہ مین پوری میں 40 سالہ شدید علیل خاتون بروقت طبی امداد نہ ملنے پر فوت ہوگئی ۔ اسے دواخانہ لے جانے کیلئے ایمبولینس نہیں دیا گیا ۔ ہیلپ لائین پر رابطہ قائم کرنے کے باوجود ایمبولینس فراہم نہیں کی گئی ۔ بیمار خاتون کو ٹھیلہ بنڈی میں دواخانہ پہونچایا گیا ۔ جہاں اس نے دم توڑدیا ۔ ضلع نظم و نسق نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔