ایمرجنسی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ باب:راجناتھ

   

نئی دہلی : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے 1975 میں ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کو ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دور ابھی بھی لوگوں کی یادوں میں تازہ ہے ۔راجناتھ نے جمعہ کو ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہندستانی جمہوریت کی تاریخ میں ایمرجنسی کو ایک ’سیاہ باب‘ کے طور پرسمجھا جاتا ہے ۔ ملک کی جمہوری روایات پر حملہ کرنے کیلئے جس طرح آئین کا غلط استعمال کیا گیا اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ آج بھی وہ دور ہم سبھی کی یادوں میں تازہ ہے۔ ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس دوران جمہوریت کے تحفظ کیلئے ملک میں آندولن بھی ہوئے اور لوگوں کو نہ جانے کتنی اذیتیں جھیلنی پڑیں۔ ہم آج بھی ان کی قربانی، ہمت اور جدوجہد کو یاد کرتے ہیں اور ترغیب حاصل کرتے ہیں۔جمہوریت کے تحفظ کیلئے جن لوگوں کا بھی کردار رہا ہے میں ان افراد کو بصد احترام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

راجناتھ نے دیسی ساختہ طیارہ بردار
بحری جہاز پر جاری کام کا جائزہ لیا
کوچی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز کوچی شپ یارڈ لمیٹڈ میں زیر تعمیر دیسی ساختہ طیارہ بردار جہاز (IAC-1) پر جاری کام کا جائزہ لیا۔پروجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ “ہندوستان کی شان اور خود انحصار ہندوستان کی مثال مقامی ساخت کے طیارہ بردار بحری جہاز پر جاری کام کا براہ راست جائزہ لیا”۔انہوں نے مزید کہا کہIAC پر اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ اگلے سال آئی اے سی کا افتتاح ملک کی آزادی کے 75 سال کے موقع پر ایک مناسب تحفہ ہوگا”۔جمعرات کی شام کو وزیر دفاع کے بحریہ کی جنوبی کمان کے دورے کے دوران بحریہ کے چیف ایڈمرل کرمبیر سنگھ بھی موجود تھے ۔ راجناتھ سنگھ آج شام دہلی روانہ ہوں گے ۔