نئی دہلی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 20 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں نے سنگل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 112 کے ملک گیر نیٹ ورک سے خود کو جوڑ لیا ہے، جس پر کوئی بھی فرد پریشانی کی صورت میں فوری اعانت طلب کرسکتا ہے۔ عہدیداروں نے آج کہاکہ ہیلپ لائن 112 دراصل پولیس (100) ، فائر (101) کو مربوط کرنے والی لائن ہے۔ اِس پراجکٹ کو مرکزی حکومت کے نربھئے فنڈ کے تحت عمل میں لایا جارہا ہے۔ ایمرجنسی خدمات کے لئے سنگل نمبر 911 کے مشابہہ ہے جو دیگر ریاستوں میں کارگر ہے۔ 20 ریاستوں میں آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، اترپردیش، تلنگانہ، ٹاملناڈو، گجرات ، جموں و کشمیر شامل ہیں۔
