ایمریٹس ایر لائنز کی سعودی کیلئے پروازیں بحال

   


دبئی ۔ ایمریٹس ایرلائن کی سعودی عرب کے لئے پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے اتوارکو بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق ایرلائنز کے ترجمان نے کہا کہ ایمریٹس کی پہلی پرواز روانہ ہونے کے بعد حالات معمول پر آئے گئے۔فلائی دبئی کے ترجمان نے کہا کہ دمام انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریاض انٹرنیشنل ایرپورٹ کے لئے پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔سعودی عرب کی طرف سے اتوارکو بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دمام انٹرنیشنل ایرپورٹ اور ریاض انٹرنیشنل ایرپورٹ کے لئے پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ہے جدہ کے لئے پروازیں فروری سے بحال ہوں گی۔