ایمسٹرڈم ایرپورٹ پر ناکہ بندی پائلٹ کی غلطی سے اغواء کا الارم بج اٹھا

   

٭ ایمسٹرڈم : ایک پائلٹ نے حادثاتی طور پر اغواء کا الارم ایریوروپا طیارہ پر ایمسٹرڈم شیپول ایرپورٹ پر چہارشنبہ کے دن کھول دیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے ایرپورٹ کی صیانتی ناکہ بندی کردی۔ ویلندیزی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ ایرلائن اس واقعہ کیلئے تہہ دل سے معافی چاہتا ہے۔ کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ میڈرڈ جانے والا طیارہ پر مبینہ طور پر 27 مسافر تھے۔