ایمسٹرڈیم میں چاقو حملہپانچ افراد زخمی

   

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ میں ایمسٹرڈیم پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وسطی ایمسٹرڈیم میں ڈیم سکوائر کے قریب چاقو کے وار کے واقعے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان چاقو مارنے کے محرکات بتانے سے قاصر رہے ہیں۔ برطانوی ویب سائٹ “ڈیلی میل” کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شہر کے مشہور شاہی محل کے سامنے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے پیش آیا۔تاریخی چوک سے لائیو فوٹیج میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر، ایمبولینسز اور پولیس کی گاڑیوں کی موجودگی میں ایک گھیرے میں لیے گئے علاقے کے گرد ایک بڑا ہجوم جمع ہوتا دکھایا گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ جائے حادثہ پر پولیس کی کم از کم 14 کاریں اور ایک موٹر سائیکل موجود تھی۔ پولیس نے اعلان کیا کہ حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے اور مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے پلیٹ فارم “ایکس” پر کہا ہے کہ ہم الڈیم کے قریب سینٹ نکولس سٹریٹ پر ایک چاقو حملے کے واقعے کی اطلاع کے بعد زخمیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ اس لیے الڈیم پر بھی حفاظتی حصار لگا دیا گیا ہے۔ ہم آپ کو مزید معلومات بعد میں فراہم کریں گے۔ پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حکام کو ڈکیتی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔