ایمسٹرڈیم ہوائی اڈے پر بم دھماکے کی دھمکی،ملزم گرفتار

   

ماسکو،یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیدرلینڈ کے ایمسٹرڈیم شہر میں شیفول ہوائی اڈے پر ایک شخص نے پیر کو بم سے دھماکہ کرنے کی دھمکی دی جسے گرفتار کرلیاگیا ۔ہوائی اڈے کی پریس سروس نے بتایا کہ بم دھماکہ کرنے کی دھمکی کی وجہ سے آمد اور روانگی ہال نمبر 3 کو کچھ وقت کے لئے خالی کرا لیا گیا۔پولیس نے 51سالہ کینیڈین شہری کو گرفتار کرلیااور آمد اور روانگی کے ہال نمبر 3 کو دوبارہ کھول دیا گیا۔