ایمسٹ آن لائین رجسٹریشن کا3 مارچ سے آغاز، انٹر ایم پی سی / بی پی سی طلبہ اہل

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کے اہم انٹرنس امتحان ’’ایمسٹ 2023 ‘‘ کیلئے آن لائین فارم رجسٹریشن کا آغاز 3 مارچ سے ہورہا ہے اور آخری تاریخ 10 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔ انٹر ایم پی سی کیلئے ایمسٹ (انجنیئرنگ ) کا 7 مئی ، 8 مئی اور 9 مئی کو اور انٹر بی پی سی طلبہ کیلئے ایمسٹ (اے ایم) 10 مئی اور 11 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اس مرتبہ بھی ایمسٹ سی بی ٹی کمپیوٹر پر رہے گا اور انٹر کے مارکس ویٹیج میں شمار نہیں کئے جائیں گے۔ مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر نام درج کرواسکتے ہیں ۔