حیدرآباد 16 جون(سیاست نیوز) ایمسٹ تلنگانہ اسٹیٹ کا انٹر ایم پی سی کیلئے شیڈول کے مطابق 6 جولائی ، 8 جولائی کو اور انٹر بی پی سی کیلئے ایمسٹ 8 جولائی ، 9 جولائی کو مقرر ہے ۔ تاہم اس میں تبدیلی ہوئی تو ہال ٹکٹ جاری ہونے پر مطلع کیا جائے گا۔ ایمسٹ کے فارمس آن لائین داخل کرنے کیلئے دیرینہ فیس ایک ہزار روپئے کے ساتھ آخری تاریخ 20 جون ہے۔ ایمسٹ کمپیوٹر پر مبنی انٹرنس ٹسٹ ہے۔ اسکی کوچنگ کیلئے آن لائین کلاسس سیاست کے تحت ہورہی ہے۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر شام کے اوقات میں رجوع ہوسکتے ہیں۔