ایمسٹ اعلامیہ جاری

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کا انٹرمیڈیٹ کے بعد اہم انٹرنس امتحان’’ایمسٹ 2022 ء کا اعلامیہ جاری کیا گیا اور امتحانی شیڈول دے دیا گیا۔ انٹر بی پی سی طلبہ کیلئے 14 جولائی اور 15 جولائی اور انٹر ایم پی سی طلبہ کیلئے 18 جولائی تا 20 جولائی کمپیوٹر پر ٹسٹ رہے گا۔ اس کی کوچنگ ، نوٹس اور معلومات کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر ربط پیدا کریں۔