ایمسٹ (انجنیئرنگ) ویب آپشن کی آخری تاریخ

   

انٹر ایم پی سی کے 71,141 طلبہ نے اسنادات کی تصدیق کروائی
حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) ایمسٹ (انجنیئرنگ) کی ایم پی سی أ( اسٹریم) کی ویب آپشن کیلئے 71,141 نے ہیلپ لائین سنٹرس پر اسنادات کی تصدیق / تنقیح کروائی اور ویب آپشن کی آخری تاریخ 16 ستمبر رکھی گئی ہے ۔ تاحال 38 ہزار سے زائد طلبہ نے ویب آپشن دیتے ہوئے کالجس یا کورسز کو ترجیح دے کر ویب کونسلنگ میں حصہ لیا ۔ ایک طالب علم ایک سے زائد کئی آپشن دے سکتا ہے ۔ایک طالب علم نے اس سال ایمسٹ 2021 ء میں ویب آپشن میں ریکارڈ 1186 آپشن دیئے۔ بعض طالب علم صرف ا یک ہی آپشن دیئے۔ 18 ستمبر کو الاٹمنٹ ہوگا اور 23 ستمبرکالج میں رپورٹ کی آخری تاریخ ہے ۔ مزید رہنمائی کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ایم اے حمید سے شام 4 بجے تا 7 بجے رابطہ کریں۔