حیدرآباد۔/27 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسٹ کے انجینئرنگ کورسیس میں داخلہ کیلئے چہارشنبہ سے امیدواروں کو ویب آپشن کی سہولت ہو گی۔ ریاست میں انجینئرنگ کی مخلوعہ نشستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تلنگانہ میں جملہ 137 خانگی انجینئرنگ کالجس میں 80091 نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے۔ یونیورسٹی کے 16 کالجس میں 4713 نشستوں اور دوسرے مرحلہ میں 1302 نشستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دو خانگی یونیورسٹیز میں 1302 نشستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جاریہ سال کنوینر کوٹہ کے تحت 62079 نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے۔ر