حیدرآباد۔/30 مئی، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ کے ایسے طلبہ جو ایمسٹ، نیٹ اور JEE امتحانات میں شرکت کی تیاری کررہے ہیں وہ ویب سائیٹ www.rankerslearning.com پر آن لائن مفت ماڈل پیپرس پر پریکٹس کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینکرس لرننگ نے ایک سافٹ ویر تیار کیا ہے جہاں طلبہ ماڈل ٹسٹ کیلئے رجوع ہوسکتے ہیں۔ تینوں مسابقتی امتحانات کے ماڈل پیپرس دستیاب رہیں گے اور طلبہ کو امتحانات کی تیاری میں مدد ملے گی اور حقیقی امتحان میں بہتر مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9177144388 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔