ایمسٹ اور نیٹ کے ماڈل پیپر، نوٹس

   

حیدرآباد : تلنگانہ میں ایمسیٹ انٹر ایم پی سی طلبہ کیلئے 9 ، 10 ،11اور 14ستمبر کو 8مختلف شعبوں میں رکھا جارہا ہے ۔ اس کا انعقاد یقینی ہے ۔ کنوینر جے این ٹی یو نے ای سیٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب اہمیت کی مکمل تیاری کرلی ہے ۔ التواء خارج از بحث ہے ۔ اس طرح انٹر بی پی سی طلبہ کیلئے ایمسیٹ 28ستمبر کو رہے گا اور میڈیکل کا انٹرس نیٹ 13ستمبر کو مقرر ہے ۔ اس کے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کئے جاچکے ہیں ۔ تلنگانہ میں 55,800 امیدوارو ںکیلئے 112 مراکز امتحان بنائے گئے ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر شام کے اوقات میںاس کے ماڈل پیپرس ، گائیڈس حاصل کرسکتے ہیں ۔