حیدرآباد : تلنگانہ ایمسٹ
BiPC
2020 اسپیشل راؤنڈ داخلوں کی کونسلنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ کنوینر نوین متل نے بتایا کہ تمام اہل امیدوار 16 ڈسمبر کو بنیادی تفصیلات پُر کرتے ہوئے سلاٹ بک کرسکتے ہیں۔ سرٹیفکٹس کی جانچ 17 ڈسمبر کو کی جائے گی اور 16 تا 18 ڈسمبر ویب آپشن کی سہولت رہے گی ۔ 21 ڈسمبر کو نشستوں کا عبوری الاٹمنٹ کیا جائے گا ۔ امیدوار 21 تا 23 ڈسمبر ٹیوشن فیس جمع کردیں اور سیلف رپورٹ آن لائین کریں ۔ 21 تا 24 ڈسمبر طلبہ کو الاٹ کردہ کالجس پر رپورٹ کرنا ہوگا ۔ خانگی فارمیسی اور انجنیئرنگ کالجس کے لئے اسپاٹ ایڈمیشن رہنمایانہ خطوط ویب سائیٹ
tseamcetb .nic.in
پر 21 ڈسمبر کو دستیاب رہیں گے۔