ایمسٹ بنیاد پر ہی مینجمنٹ کوٹہ کی بھرتی ‘ رہنما خطوط جاری

   

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ ہائیر ایجوکیشن نے خانگی انجینئیرنگ کالجس کو مشورہ دیا کہ وہ مینجمنٹ کوٹہ نشستیں بھی آن لائین ہی بھرتی کریں ۔ پہلے جو فیس مقرر کی گئی ہے وہی وصول کرنے کی ہدایت دی ۔ ایمسٹ جے ای ای رینکس کی بنیاد پر ہی مینجمنٹ کوٹلہ کی نشستیں پر کرنے پر زور دیا ۔ فیس کی تفصیلات طلبہ کو پہلے ہی آگاہ کرانے کا مشور دیا ۔ ٹیوشن فیس کے علاوہ دوسری فیس کے تعلق سے پہلے ہی معلومات فراہم کریں ۔ 15 اکٹوبر تک مختلف کورسیس کی تمام نشستوں کو بھرتی کرنے اور عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت دی ۔ اس سلسلے میں رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں ۔ نشستوں کی بھرتی کیلئے میرٹ فہرست کو ہی اہمیت دینے پر زور دیا گیا ۔ کالجس میں نشستوں کی تعداد فیس کی تفصیلات پر مشتمل اشتہارات کم از کم تین دن قبل اخبارات میں دی جانی چاہئے ۔ امیدواروں سے آن لائین میں درخواست قبول کی جائے ۔ این آر آئی کوٹہ میں بھی قواعد کے مطابق نشستیں بھرتی کی جائے ۔ N