حیدرآباد۔ 3 نومبر (سیاست نیوز) ایمسٹ قطعی مرحلے کی کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ جس کا 6 نومبر سے آغاز ہوگا۔ 6 اور 7 نومبر کو آن لائن پروسیسنگ کے ذریعہ فیس ادا کرتے ہوئے سلاٹ بکنگ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ 8 نومبر کو سلاٹ بکنگ کرنے والوں کے اسنادات کی جانچ ہوگی۔ 6 تا 9 نومبر تک ویب آپشنس کا اندراج ہوگا۔ 12 نومبر کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ 12 تا 15 نومبر فیس ادا کرنا ہوگا۔ 18 نومبر تک حاصل کردہ نشستوں سے دستبرداری کی مہلت ہوگی۔ ماباقی نشستوں کیلئے خصوصی کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ 20 اور 21 نومبر کو ویب آپشنس کا اندراج ہوگا۔ 24 نومبر کو نشستیں مختص کی جائیں گی۔ 26 نومبر تک
حاصل کردہ نشستوں سے دستبرداری کی مہلت ہوگی۔ 25 نومبر کو اسپاٹ داخلوں کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے جائیں گے۔ صدر نشین اسٹیٹ ہائپر ایجوکیشن پروفیسر لمبادری اور ایمسٹ داخلوں کے کنوینر نوین متل نے ایک اجلاس میں قطعی مرحلے اور اسپیشل راؤنڈ کی کونسلنگ کے شیڈول کو قطعیت دی ہے۔ ریاست میں چند کالجس میں نئے بی ٹیک نشستوں کو منظوری دیتے ہوئے حکومت نے جی او جاری کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 46 ہزار طکبہ نے مختلف کالجس میں داخلہ لینے کی آن لائن سیلف رپورٹنگ کی ہے۔ جن میں ابھی تک 2 ہزار سے زیادہ طلبہ نے اپنے داخلوں کو منسوخ کرلیا ہے۔ ماباقی طلبہ اگر 5 نومبر تک اپنے داخلوں کو منسوخ کراتے ہیں تو انہیں مکمل فیس لوٹادی جائے گی۔ 18 نومبر کے بعد منسوخی پر صرف 50 فیصد فیس واپس کی جائے گی۔ اسپیشل راؤنڈ کی کونسلنگ کے بعد نشستوں کو منسوخ کرانے والے طلبہ کو فیس واپس نہیں کی جائیگی۔ اس راؤنڈ میں نشستیں باقی رہ جاتی ہیں تو اسپاٹ داخلوں میں شمار کرلی جائیں گی۔ ن
