بارکس اور سنگاریڈی کے تین طلبہ کا شاندار مظاہرہ
حیدرآباد۔25 ۔اگست (سیاست نیوز) ایمسٹ 2021 ء میں اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے تحت چلنے والے جونیئر کالجس کے 295 طلبہ کوالیفائی قرار پائے ہیں۔ سکریٹری سوسائٹی بی شفیع اللہ کے مطابق جاریہ سال 295 طلبہ نے ایمسٹ میں بہترین مظاہرہ کیا ہے ، ان میں 206 بوائز اور 89 گرلز شامل ہیں۔ ان طلبہ کو کارپوریٹ کالجس کے طلبہ کے مماثل بہتر نشانات حاصل ہوئے ہیں۔ اقامتی جونیئر کالج بارکس بوائز کے امان اللہ اسرار اور جنید کے علاوہ سنگا ریڈی جونیئر کالج بوائز کے فیروز خاں کا شاندار مظاہرہ رہا ۔ شفیع اللہ نے کہا کہ کورونا وباء کے باوجود طلبہ کیلئے آن لائین کلاسس کا اہتمام کیا گیا اور انہیں ایمسٹ کی کوچنگ فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ پالی سیٹ ۔2021 ء میں 779 طلبہ کوالیفائی ہوئے ہیں جن میں سے 19 طلبہ کو IIIT باسرا میں داخلہ ملا ہے۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے ایمسٹ اور پالی سیٹ میں طلبہ کے بہتر مظاہرہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کوالیفائی طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ شفیع اللہ نے بتایا کہ 204 اقامتی اسکولوں کو جونیئر کالجس میں اپ گریڈ کیا گیا ہے اور ہر سطح پر بہتر تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ جونیئر کالجس کے طلبہ کو سی اے ، سی پی ٹی ، لا سیٹ ، ایمسٹ ، آئی آئی ٹی اور نیٹ کی کوچنگ دی جارہی ہے۔ R