12‘13اور 14مئی کو انجینئرنگ اسٹریم کے امتحانات
حیدرآباد۔ 10 مئی ( سیاست نیوز)تلنگانہ میں ایمسٹ کا آج پر امن انداز میں آغاز ہوا جو 14 مئی تک جاری رہیں گے۔ 10 مئی کو اگریکلچر اورفارمیسی اسٹریم سے متعلق امتحانات کا صبح 9 تا دوپہر 12 بجے اور سہ پہر 3 بجے تا شام 6 بجے دوسیشنس میں انعقاد عمل میں آیا۔تلنگانہ میں 95 اور آندھرا پردیش میں 18 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔تلنگانہ میں ایمسٹ کیلئے 47,177 امیدواروں نے اپنا رجسٹریشن کروایا اور 43,766 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ۔اس طرح امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کا تناسب 92.76 فیصد رہا ہے۔ آندھرا پردیش میں 10,401 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا اور 9,089 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ اس طرح امتحانات میں شرکت کرنے والوں کا تناسب 87.38 فیصد رہا ہے۔ دونوں تلگو ریاستوں میں منعقدہ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کا مجموعی تناسب 91.79 فیصد رہا ہے۔ صدر نشین تلنگانہ ہائیر ایجوکیشنل کونسل آر المبادری نے شہر حیدرآباد کے چند امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانات کے انعقاد کا جائزہ لیا۔ آج اگریکلچر ۔ فارمیسی اسٹریم کے امتحانات کا عمل مکمل ہوا۔ جمعرات کو میڈیکل اسٹریم کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ 12، 13، 14 مئی کو انجینئرنگ اسٹریم کے ایمسٹ امتحانات منعقد ہوں گے۔ جواہرلال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے ایمسٹ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ن