ایمسٹ کی کونسلنگ پر سیاست ٹی وی پر آج ایم اے حمید کا تعلیمی پروگرام

   

حیدرآباد۔/28 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے ایمسٹ کے نتائج کے بعد کونسلنگ کے طریقہ کار پر ایم اے حمید نے سیاست ٹی وی کے تعلیمی پروگرام سیاست کیریئر گائیڈنس میں ویب کونسلنگ کے طریقہ کار اور ضروری اسناد رینک کی بنیاد پر کورس اور کالج کے انتخاب کا مشورہ دیا۔ کورس اور کالج کی منظوری پرمکمل جوابات کا احاطہ کیا جائے گا۔ قارئین سیاست ٹی وی کا یہ خاص پروگرام سیاست کیریئر گائیڈنس ہیتھ وے 299 کے علاوہ یو ٹیوب پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ پروگرام ہفتہ یعنی آج دوپہر 3 بجے سیاست ٹی وی پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اور اتوار صبح 11 بجے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔