ایمسٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ۔ ٹی پاپی ریڈی

   

حیدرآباد ۔تلنگانہ ہائر ایجوکیشن کونسل کے صدرنشین ٹی پاپی ریڈی نے کہاکہ ایمسیٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ چھ تا نو جولائی تک ایمسیٹ دو ہزار بیس کے انعقاد کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ آندھراپردیش کے طلبہ کیلئے امتحانی مرکز تبدیل کرنے کی اور ایک گنجائش فراہم کی جارہی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ایمسیٹ کے تمثیلی امتحانات یعنی ماک ٹیسٹ ادارہ سیاست اور لارڈس کالج کے اشتراک سے منعقد کئے گئے جس میں درجنوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔