حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسٹ کے ہال ٹکٹس امیدواروں کیلئے دستیاب ہیں جنہیں ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈکیا جاسکتا ہے۔ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن نے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ تلنگانہ میں 10 تا 15 مئی ایمسٹ اگریکلچر اور انجینئرنگ امتحانات ہوں گے جبکہ 10 اور 11 مئی کو اگریکلچر، میڈیسن اور 12 ، 13 اور 14 مئی کو انجینئرنگ کے امتحانات ہوں گے۔ درخواستوں کے ادخال کیلئے آخری تاریخ ختم ہوچکی ہے جبکہ 2 مئی تک امیدواروں کو کرکشن کی اجازت رہے گی۔ دیرینہ فیس کے ساتھ درخواستوں کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے۔ر