آئی سیٹ ‘لا سیٹ و ایڈ سیٹ امتحانات کا شیڈول جوں کا توں
برقرار، وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو رپورٹ پیش
حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل نے ریاست میں 5 تا 9 اگسٹ ایمسٹ امتحانات کا شیڈول تیار کرکے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو پیش کردیا ہے۔ ایمسٹ کے ساتھ ہی 3 اگسٹ کو ای سیٹ اور 11تا14 اگسٹ کو پی جی ای سیٹ انعقاد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کونسل نے فبروری میں فیصلہ کیا تھا کہ 19 تا22 جون پی جی ای سیٹ۔ یکم جولائی کو ای سیٹ اور 5 تا 9 جولائی تک ایمسٹ منعقد کیا جائے۔ کورونا کے پیش نظر کونسل عہدیداروں نے پہلے ان امتحانات کو جولائی اور پھر اگسٹ تک ملتوی کردینے کا چند دن قبل ہی فیصلہ کیا ہے۔ عہدیداروں نے آن لائن امتحانات منعقد کرنے والے ٹی ایس ڈیجیٹل آیان نمائندوں سے تبادلہ خیال کے بعد وزیر تعلیم کو رپورٹ پیش کی ہے۔ قومی سطح کے اہلیتی امتحانات جے ای ای مین کے علاوہ دیگر امتحانات کا ٹی ایس ڈیجیٹل آیان سے انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس پر بھی غور کرکے ریاست میں امتحانات کا شیڈول تیار کیا گیا ۔ ساتھ ہی اگسٹ19 اور 20 کو آئی سیٹ 23 اگسٹ کو لاسیٹ، 24 اور 25 اگسٹ کو ایڈ سیٹ امتحانات جوں کا توں منعقد کرنے کا کوئی امکان ہے۔ ساتھ ہی جے ای ای مین امتحانات جولائی کے تیسرے ہفتہ میں ہونے کا امکان ہے ۔ مرکزی حکومت اس پر غور کررہی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کیسوں میں بڑی حد تک کمی آرہی ہے۔ کامن لا ایڈمیشن ٹسٹ ( کلاٹ ) 23 جولائی کو منعقد کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔