ایمسیٹ آن لائن ادخال فارم کی آخری تاریخ 10 جون

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ ایم پی سی ، بی پی سی امیدواروں کے لیے ایمسیٹ میں شرکت کے لیے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ میں 10 جون تک توسیع کی گئی ہے ۔ یہ انٹرنس امتحان آن لائن کمپیوٹر پر سی بی ٹی رہے گا ۔ اور امتحان تواریخ کا شیڈول نہیں دیا گیا ۔ امکان ہے کہ جولائی کے وسط یا آخر میں ایمسیٹ ہوگا ۔ انٹر سکنڈ ایر طلبہ جو تاحال ایمسیٹ کا فارم پر کئے ہوں تو آن لائن داخل کردیں ۔ اس کی امتحانی نقطہ نظر سے ماہرین کے زیر نگرانی آن لائن کوچنگ کلاسیس رکھی جارہی ہے ۔ خواہش مند 9290201021 پر واٹس اپ کریں ۔ اور گائیڈنس کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر سہ پہر 3 تا 6 بجے شام رجوع ہوسکتے ہیں ۔