ایمسیٹ انجینئرنگ ریسپانس شیٹس ’’کی‘‘ کی اجرائی

   

25 اگسٹ کو رینکس جاری ہونگے۔ 15 سپٹمبر کو نشستوں کا الاٹمنٹ
حیدرآباد 12 اگسٹ (سیاست نیوز) کنوینر ایمسیٹ گووردھن نے تلنگانہ ایمسیٹ انجینئرنگ ریسپانس شیٹس (کی) کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔ اگر ’’کی‘‘ پر کسی کو اعتراضات ہو تو ان لائن پر 14 اگسٹ تک شام 4 بجے تک رابطہ قائم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کنوینر ایمسیٹ نے بتایا کہ ریسپانس شیٹس ’’کی‘‘ کو یونیورسٹی کے ویب سائیٹ میں لنک 1 میں دستیاب رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 25 اگسٹ کو ایمسیٹ انجینئرنگ کے نتائج برآمد ہونے والے ہے۔ ساتھ ہی کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 30 اگسٹ سے کونسلنگ کا آغاز ہورہا ہے۔ صدرنشین تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن پی پاپی ریڈی کی صدارت میں 10 اگسٹ کو ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسلنگ کے شیڈول کو قطعیت دی گئی۔ ایمسیٹ رینکس 25 اگسٹ کو جاری کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کی کونسلنگ کا 20 سپٹمبر کو اختتام ہوگا۔ 30 اگسٹ سے 9 سپٹمبر تک ان لائن میں معلومات دستیاب رہیں گے۔ 4 تا 11 سپٹمبر تک اسنادات کی جانچ ہوگی۔ 4 تا 13 سپٹمبر تک ویب آپشن کی گنجائش رہے گی۔ 15 سپٹمبر کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ 15 تا 20 سپٹمبر تک ویب سائیٹ کے ذریعہ ان لائن میں سیلف رپورٹنگ کرنا ہوگا۔