حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : فیس مقرر کرنے میں ہنوز وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے انجینئرنگ کالجوں اور کورسز کے آن لائن انتخاب کا عمل روک دیا گیا ہے جو کہ اب یکم جولائی کو شروع ہوگا ۔ 2018-19 تا 2020-21 کے تعلیمی سال کے لیے آن لائن داخلوں کا عمل شروع ہونا تھا لیکن فیس میں اضافے کی کوئی وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے اب یہ عمل یکم جولائی کو شروع ہوگا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن ( ٹی ایس سی ایچ ای ) کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ فیس کا ڈھانچہ طے کرنے میں تاخیر ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے آن لائن داخلوں کا عمل روک دیا گیا ہے تاہم طلبہ اب یکم تا 4 جولائی کو آن لائن داخلوں کی کارروائی مکمل کرسکتے ہیں ۔۔
