حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ سید عمر جلیل نے بتایا کہ ایمسیٹ اور نیٹ کی تیاری کرنے والے گورنمنٹ جونیر کالجس کے طلبہ کو آن لائن تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس تربیت کے لیے ماہرین لکچرارس کی خدمات حاصل کرتے ہوئے تعلیمی تربیت پر مشتمل ویڈیوز دستیاب رکھے جائیں گے ۔ واٹس اپ گروپ کے ذریعہ طلبہ کو لنک فراہم کرنے کا سید عمر جلیل نے اعلان کیا ۔۔