حیدرآباد۔ کورونا کی وجہ سے امتحانات کا شیڈول بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ایک بار پھر ایمسیٹ 2021 کیلئے درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔ اب خواہش مند طلبا 24 جون تک کسی بھی جرمانہ کے بغیر آن لائین درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔حکومت کی جانب سے اس سے قبل بھی ایک مرتبہ ادخال درخواست کی تاریخ میں توسیع کی گئی تھی ۔