حیدرآباد 9 اپریل (راست) ایمسیٹ کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی بغیر جرمانہ کے آخری تاریخ 10 اپریل مقرر ہے۔ انٹر بی پی سی طلبہ ایمسیٹ کے ذریعہ فارمیسی، اگریکلچر، وٹرنری میں داخلے لے سکتے ہیں اور امتحان 9 اور 10 مئی کو رکھا گیا ہے اور انٹر ایم پی سی کے لئے انجینئرنگ اور فارمیسی میں داخلے ہوتے ہیں اور امتحان 12 مئی تا 14 مئی رکھا گیا ہے۔ ایمسیٹ کے ماڈل ٹسٹ، گائیڈنس اور کمپیوٹر میں مشق کے لئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست 9063244927 پر نام درج کرائیں۔