ایمسیٹ فارمس کے ادخال کی کل آخری تاریخ

   

حیدرآباد :۔ تلنگانہ ایمسیٹ کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی 3 جون آخری تاریخ ہے ۔ انٹر میڈیٹ ایم پی سی طلبہ انجینئرنگ / فارمیسی کے لیے اہل ہیں ۔ جن کے انٹرنس امتحان 7 جولائی تا 9 جولائی کمپیوٹر پر منعقد ہوں گے اور انٹر بی پی سی طلبہ فارمیسی اگریکلچر / وٹرنری کے لیے اہل ہیں ۔ جن کا ایمسیٹ سی بی ٹی 5 جولائی ، 6 جولائی کو مقرر ہے ۔ فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ ایمسیٹ کی آن لائن کوچنگ کلاسیس کیلئے طالب علم اپنا نام اور نمبر 9290201021 پر واٹس ایپ کریں ۔۔