ایمسیٹ فیس کے ادخال کی تاریخ میں 10 جون تک توسیع : کنوینر

   

حیدرآباد۔ حکومت تلنگانہ نے ایمسیٹ فیس کے ادخال کی تاریخ میں 10 جون تک توسیع کردی ہے ۔ 10 جون تک کسی جرمانے کے بغیر فیس داخل کی جساکتی ہے ۔ کنوینر ایمسیٹ نے بتایا کہ حکومت نے آن لائیٹ ایمسیٹ کیلئے درخواست داخل کرنے کیلئے طلبا کو مزید موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی دیرانہ کے بغیر 10 جون تک فیس داخل کی جاسکتی ہے ۔ طلبا برادری ایسی سہولت کا مطالبہ کر رہی تھی ۔ کنوینر نے بتایا کہ ایمسیٹ داخلوں کیلئے کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ کا طریقہ اختیار کیا جائیگا ۔ تین سشن میں زراعت ‘ کیلئے اور پانچ سشن میں انجینئرنگ کیلئے امتحان منعقد ہوگا ۔