حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : نیٹ ( میڈیکل ) کے ذریعہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے ویب کونسلنگ کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 جون مقرر ہے ۔ کے این آر یو یچ ایس نے اے زمرہ کیلئے فیس 3500 روپئے رکھی ہے گورنمنٹ کے دس ، پرائیوٹ 18 اور مسلم میناریٹی کے چار میڈیکل کالجس ہیں ۔ رجسٹریشن کے بعد پھر تلنگانہ کی میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی ۔ اور اسنادات کی تصدیق ہوگی اور کالجس کو ویب آپشن دینا ہوگا ۔ اس کے ساتھ تلنگانہ کے انٹر یم پی سی امیدواروں کیلئے انجینئرنگ / فارمیسی کی ویب کونسلنگ کیلئے ہیلپ لائن سنٹر کا سلاٹ بک کرواتے ہوئے اسنادات کی تصدیق کی تاریخ لے کر وہاں جانا ہوگا ۔ کونسلنگ کے مکمل طریقہ کیلئے پری کونسلنگ پروگرام 27 جون کو 10تا 1 بجے دن میسکو آڈیٹوریم ملک پیٹ پر رکھا گیا ہے ۔ منظور احمد کوآرڈینٹر ہے ۔ ایم اے حمید کونسلنگ کا طریقہ بتائیں گے ۔۔
