ایمسیٹ ‘ نیٹ یا جے ای ای امیدواروں کیلئے ماڈل ٹسٹ پیپر

   

حیدرآباد 30 مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے اعلان کیا کہ انٹرمیڈیٹ کے ایسے طلبا جو ایمسیٹ ‘ نیٹ یا جے ای ای کا امتحان لکھنا چاہتے ہیںوہ آن لائین ماڈل ٹسٹ پیپرس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے
www.rankerslearning.com
پر مفت استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ یہاں طلبا ماڈل ٹسٹ کیلئے رجوع ہوسکتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اس ویب سائیٹ پر کئی فنی فیچرس کا بھی خیال رکھا گیا ہے ۔ طلبا اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ تفصیل 9177144388 پر معلوم کی جاسکتی ہے ۔