حیدرآباد /10 ستمبر ( راست ) ایمسیٹ ( ایم پی سی ) کے طلبہ جو اسنادات کی تصدیق / تنقیح کرواچکے ان کیلئے 11 ستمبر سے ویب آپشن دیتے ہوئے کالجس / کورسز کا انتخاب کرنا ہے اور ترجیح دینا ہے ۔ اس ضمن میں مدینہ ایجوکیشن سنٹر روبرو باغ عامہ نامپلی پر 11 ستمبر کو 11 بجے سے رکھا گیا ہے ۔ امیداروں کو مفت ویب آپشن دینے کی سہولت ہوگی ۔ مسٹر ایم اے حمید اور منظور احمد کونسلنگ کا طریقہ بتائیں گے ۔