ایمسیٹ ہائی پی سی کونسلنگ کیلئے شیڈول کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسیٹ ہائی پی سی کونسلنگ کا شیڈول جاری ہوگیا ہے۔ یکم تا 13 ڈسمبر تک اسنادات کی جانچ کیلئے سلاٹ بکنگ کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 3 اور 4 ڈسمبر کو اسنادات کی جانچ ہوگی۔ 3 تا 5 ڈسمبر تک ویب آپشن کا اندراج کرایا جاسکتا ہے۔ 7 ڈسمبر کو بی فارمیسی اور ڈی فارمیسی کے پہلے مرحلہ کی نشستیں مختص کی جائیں گی۔ 13 ڈسمبر سے قطعی مرحلے کی کونسلنگ کا آغاز ہوگا۔ 13 ڈسمبر کو سلاٹ بکنگ کرنا ہوگا۔ 14 ڈسمبر کو اسنادات کی جانچ ہوگی۔ 13 تا 15 ڈسمبر تک ویب آپشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 17 ڈسمبر کو آخری مرحلہ کی نشستیں مختص کی جائیں گی۔ 19 ڈسمبر کو اسپاٹ داخلوں کیلئے رہنمایانہ خطوط کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ ن