ایمسیٹ : 16,296 انجینئرنگ سیٹس مخلوعہ

   

حیدرآباد۔ 27 اگست (سیاست نیوز) ٹی ایس ایمسیٹ 2023 اسپیشل فیز سیٹ الاٹمنٹ کے بعد جمعرات کو 16,296 انجینئرنگ سیٹس خالی رہ گئے۔ 178 انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹیشنس میں 85,671 سیٹس دستیاب تھے اور ان میں 69,375 (80.97 فیصد) پُر ہوگئے ہیں۔ انجینئرنگ کی تمام برانچس میں کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ اور آئی ٹی سے متعلق کورسیس کی کافی مانگ رہی پرشدہ 58,381 سیٹس میں 90.20 فیصد طلبہ نے ان کورسیس کا انتخاب کیا۔ سدابہار انجینئرنگ کورسیس میں زیادہ تر طلبہ نے داخلہ نہیں لیا۔ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس، سیول اور میکانیکل انجینئرنگ کورسیس میں کم انرولمنٹ ہوا جو بالترتیب 51.54 فیصد، 39.54 فیصد اور 31.48 فیصد ہے۔ اس مرتبہ 24 کالجس بشمول پانچ یونیورسٹی اور 19 خانگی اداروں میں 100 فیصد داخلے ریکارڈ کئے گئے اور ایک کالج میں کوئی انرولمنٹ نہیں ہوا۔ بی فارمیسی اور فارماڈی کورسیس میں 2,858 سیٹس خالی ہیں۔ ایم پی سی پس منظر کے طلبہ بھی فارمیسی ایڈیشن کیلئے اہل ہیں۔ اسپیشل فیز میں سیٹ الاٹمنٹ حاصل ہونے والے امیدواروں کو 28 اگست کو ٹیوشن فیس ادا کرنا ہوگا اور ویب سائٹ https://tseamcet.ine.in پر آن لائن سیلف رپورٹ کرنا ہوگا اور 29 اگست تک الاٹیڈ کالج پر رپورٹ کرنا ہوگا۔