نئی دہلی : ایمس ٹراما سنٹر کے واش روم میں جمعرات کی صبح 32 سالہ شخص کی نعش لٹکی پائی گئی۔ پولیس نے کہاکہ مدھیہ پردیش میں ستنا کا متوطن راج پٹیل کی ایمس ہاسپٹل میں جولائی 2019 ء میں انتڑیوں کی سرجری ہوئی تھی۔ وہ آگے کے علاج کے لئے 15 جولائی کو ٹراما سنٹر سے رجوع ہوا۔ اُسے رات دیر گئے دواخانہ میں شریک کرلیا گیا۔ تاہم آج صبح ٹراما سنٹر کے واش روم کے اندرون اُس کی نعش لٹکتی پائی گئی۔ اُسے فوری ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔