نئی دہلی:آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) نئی دہلی میں صفائی اہلکار منیش کو کورونا کا پہلا کورونا ویکسین لگا کرآج ٹیکہ کاری مہم کا آغاز آج کیا گیا۔اس موقع پر مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن اور ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلریا بھی موجود تھے ۔ بعد میں ، ڈاکٹر رندیپ کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک بھی دی گئی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک گیر ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا ہے ۔