نئی دہلی۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ (ایمس) میں ایک لڑکی نے اپنی ماں کی موت کے صدمے میں خودکشی کرلی۔ایک پولیس افسر نے ہفتے کو بتایا کہ ایمس سے ایک لڑکی کے چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی رات کو لاپتہ ہونے کی پولیس کو شکایت ملی تھی۔انہوں نے بتایاکہ 23سال کی لڑکی اپنی ماں کو کینسر کا علاج کرانے کیلئے اسپتال لائی تھی۔اسپتال میں علاج کے دوران چہارشنبہ کو اس کی ماں کی موت ہوگئی۔ماں کی موت کا صدمہ لڑکی برداشت نہیں کرسکی اور اس نے دواخانہ کی چھت پر پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔دواخانہ کے ملازمین نے ہفتے کو لڑکی کی نعش دیکھی جس کے بعد اس معاملے کی اطلاع دواخانہ انتظامیہ اور پولیس کو دی گئی۔افسر نے بتایا کہ لڑکی کی ماں کی موت کے بعد اس کے باپ کاغذی کارروائی نمٹا رہے تھے تبھی وہ غائب ہوگئی تھی۔اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لڑکی کی نعش کو قبضے میں لے لیا ہے اور جانچ شروع کردی ہے ۔
