حیدرآباد۔ 26 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) تلنگانہ بی بی نگر میں مختلف پوسٹوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ کل 63 پوسٹوں پر سینئر ریسیڈنٹ (نان اکیڈیمک) کی 38 اور جونیئر ریسیڈنٹ (نان اکیڈیمک) کی 25 جائیدادوں پر تقررات عمل میں آئیں گے ۔ سینئر ریسیڈنٹ شعبہ میں جنرل میڈیسن اینڈ اینستھیسیا، پیڈیاٹرک، بائیو کیمسٹری اینڈ مائیکرو بیالوجی ، فارما کالوجی اینڈ ریڈیالوجی، اپتھل مالوجی اینڈ ارتھو پیڈک ودیگر کیلئے پوسٹ گریجویٹ ، میڈیکل ، ڈگری (ایم ڈی ایم ایس ڈی ایم این سی ایچ ڈی این بی)کامیاب ہونا چاہئے ۔ امیدوار کی عمر 45 سال سے زائد نہ ہو۔ جونیئر ریسیڈنٹس (نان اکیڈیمک) کیلئے ایم بی بی ایس کامیابی کے ساتھ انٹرنشپ کی تکمیل ایم سی آئی کے علاوہ ریاست میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ امیدوار کی عمر 37 سال سے زائد نہ ہو ۔ درخواستیں جائیدادوں سے تین گنا زیادہ تعداد میں حصول ہونے پر تحریری امتحان منعقد کیا جائے گا ۔ درخواستیں کم حاصل ہونے کی صورت میں حاصل نشانات اور میرٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا ۔ درخواست کا طریقہ کار درخواستیں بذریعہ ای میل کرنی ہوگی ۔ درخواست کی آخری تاریخ 9 نومبر 2021 مقرر ہے ۔ مکمل تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ
: https://aiimsbibinagar.edu.in
ملاحظہ کریں۔
ع
