ایمس کی خاتون ڈاکٹر سینئر ڈاکٹر کی ہوس کا شکار

   

نئی دہلی: ملک کے دارالحکومت دہلی میں ایمس کی ایک خاتون ڈاکٹر نے اپنے سینئر ڈاکٹر پر سالگرہ کی تقریب کے دوران اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 26 ستمبر کو پیش آیا تھا، جبکہ اس معاملہ میں خاتون ڈاکٹر نے 11 اکتوبر کو شکایت کی تھی۔ فی الحال حوض خاص پولیس نے خاتون ڈاکٹر کی شکایت پر عصمت دری کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم سینئر ڈاکٹر واقعہ کے بعد سے فرار ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر ریپ کا مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس نے مجسٹریٹ کے سامنے متاثرہ خاتون ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم ڈاکٹر کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مارنے کے ساتھ ملزم کو تکنیکی نگرانی کے ذریعہ پکڑنے کی کوشش کی جاری ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے موقعہ پا کر خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کی ۔ جبکہ اس سالگرہ پارٹی میں کئی دوسرے لوگ بھی موجود تھے۔