ایمس کی ڈاکٹر اوما کمار کو نیشنل ایوارڈ دینے کا فیصلہ

   

نئی دہلی۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)کی ڈاکٹر اوما کمار کو میڈیا کے ذریعہ ارتھرائٹس کے بارے میں عوام میں بیداری پھیلانے کے لئے دو لاکھ روپے کا نیشنل ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایمس میں شعبہ ریموٹالوجی کی صدر اور عالمی ادارہ صحت کی فیلو رہی پروفیسر اوما کمار کو یہ ایوارڈ 28 فروری کو وگیان بھون میں نیشنل سائنس ڈے کے موقع پر دیا جائے گا۔