نئی دہلی 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایمس کے ایک سینئر ریسڈنٹ ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ان کا یہ ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے اِ س بات کی توثیق کی ہے کہ فزیالوجی ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کو دواخانہ کے پرائیوٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اِن کی اسکریننگ کی گئی اور اِنھیں گھر میں قرنطینہ کا مشورہ دیا گیا۔ ڈاکٹر کے ارکان خاندان کی بھی اسکریننگ کی گئی ہے اور اِن کے نمونے ٹسٹ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں۔