ایمس کے نرسوں کو غیر معینہ ہڑتال سے روک دیا گیا

   

دہلی ہائیکورٹ کا حکم ، 18 جنوری کو اگلی سماعت
نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ نے ایمس نرسیس یونین کو اپنی غیر معینہ ہڑتال جاری رکھنے سے روک دیا ہے اور اگلی سماعت 18 جنوری کو مقرر کی ہے۔ عدالت نے واضح کیاکہ یونین سے وابستہ نرسیں 18 جنوری سے ہڑتال نہ کریں۔ ہائیکورٹ نے کہاکہ یونین کی شکایتوں کا متعلقہ حکام جائزہ لے رہے ہیں اور جلد ہی کوئی قابل قبول حل برآمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عدالت نے یہ حکم ایک پٹیشن پر جاری کیا جو ایمس کی جانب سے داخل کی گئی۔ ایمس کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال غیر قانونی طور پر شروع کی گئی جس سے طبی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔