یکم نومبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو زرین موقع
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت ہند کے وزارت لیبر سے تعلق رکھنے والے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ( ای ایس ۔ آئی سی ) میں اسپیشلسٹ گریڈ 2 ( سینئیر اسکیل جونیر اسکیل ) میڈیکل اسٹاف پوسٹوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ کل 47 جائیدادوں میں انستھیسیا ای این ٹی ، ڈرماٹولوجی ، جنرل سرجری ، آپتھلملوجی ، پیڈیاٹرک ، آرتھو پیڈیکس ، کارڈیالوجی ، نیفرالوجی و دیگر کے ذریعہ بھرتی کی جائے گی ۔ ریاستی سطح پر مخلوعہ جائیدادیں ہماچل پردیش 12 ، اڈیشہ 22 ، آسام 02 ، ٹامل ناڈو میں 11 پوسٹ کے لحاظ سے ایم بی بی ایس سے متعلق اسپیشلائزیشن پوسٹ گریجویشن کامیاب اور متعلقہ کام میں تجربہ اور مقامی زبان سے واقفیت لازمی ہے ۔ امیدوار کی عمر 01-11-2021 تک 45 سال سے زیادہ نہ ہو ۔ تنخواہ ماہانہ 67,700 روپئے سے 78,800 روپئے تک ہوگی ۔ انتخاب کا طریقہ کار انٹرویو کی بنیاد پر انتخاب ہوگا ۔ آف لائن درخواست داخل کرنی ہوگی ۔ درخواست متعلقہ ریاست کے ای ایس آئی سی ریجنل آفس پر روانہ کریں ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 01-11-2021 مقرر ہے ۔ ویب سائیٹ
esic.nic.in
ملاحظہ کریں ۔۔ ع