ایمیزون فلپ کارٹ کو سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی, سی سی آئی تحقیقات میں مداخلت سے اعلیٰ عدالت نے کیا انکار

,

   

سپریم کورٹ نے آن لائن شاپنگ کمپنیوں ایمیزون اور فلپ کارٹ کے خلاف تفتیشی معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے حالانکہ سپریم کورٹ نے دونوں کمپنیوں کو تفتیش میں شامل ہونے کا وقت چار ہفتوں تک بڑھا دیا مسابقتی کمیشن مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر ای کامرس کمپنیوں ایمیزون اور فلپ کارٹ کی تحقیقات کر رہا ہے سپریم کورٹ نے ان کمپنیوں کو تحقیقات میں تعاون کے لیے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے کہا کہ ہم فی الحال ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت نہیں کریں گے اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے در حقیقت ای کامرس کمپنیوں ایمیزون اور فلپ کارٹ نے مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کی تحقیقات کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کمپنی نے کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا کی تحقیقات پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔