نئی دہلی : آن لائن مارکیٹ پلیس ایمیزون انڈیا نے اپنے صارفین کے لیے اسمارٹ فونز، کنزیومر الیکٹرانکس، گروسری، فیشن اور بیوٹی پروڈکٹس، گھر اور باورچی خانے کے استعمال کی چیزیں ، بڑے آلات، ٹی وی اور بہت سی دیگر مصنوعات کی خریداری کے لیے ‘بلاک بسٹر ویلیو’ ڈیز کے کا آغاز کا اعلان کیا ہے ۔ یہ سیل 14 اپریل سے 17 اپریل تک چلے گی۔ بلاک بسٹر ویلیو ڈیز کے دوران خریداری کرنے والے صارفین ویگارڈ، بوٹ، سیمسنگ، ون پلس، لیزول، ایل جی اپلائنسز، جھاویری پرلز اور بہت سے دیگر برانڈز کے تمام زمروں میں پیشکشوں کے ساتھ بڑی بچت کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، وہ SBI کریڈٹ کارڈز اور EMIs کے ساتھ 10 فیصد فوری رعایت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔