ایمیزون کے مالک کی ’ طلاق ‘دنیا کی مہنگی طلاق بن گئی

   

سیاٹل ۔ 6 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ مہنگی ترین شادیوں کے چرچے تو بہت سنے تھے مگر دنیا کی مہنگی ترین طلاق کا ذکر آپ نے کبھی ہی سنا ہوگا۔ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کو اپنی اہلیہ کو طلا ق دینے کے بعد 35 ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنا پڑیگی ،جس کی ادائیگی کے بعد یہ دنیا کی امیر ترین طلاق ہوگی۔جیف بیزوس اپنی سابق اہلیہ کو 50 کھرب پاکستانی روپے دیں گے ، جس کے بعد ایمیزون کے مالک کی سابق اہلیہ رقم ملنے کے بعد دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون اور 25ویں امیر ترین شخصیت بن جائینگی۔اپنی سابق اہلیہ کو رقم کی ادائیگی کرنے کے بعد جیف بیزوس امیر ترین شخصیات کی فہرست میں نمبر ون سے چوتھے نمبر پر آجائیں گے۔جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کے پاس 110 ارب ڈالرزکے اثاثے ہیں۔